اسلام آباد :دشمن ملک کی ایجنیساں اس تلاش میں ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طریقے سے دہشت گردی کانشانہ بنایا جائے ، وزارت داخلہ نےحساس معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا ہے ،سیکورٹی اداروں کو ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے تقسیم کئے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادی مارچ سےملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں ، آزادی مارچ کےاعلان سےعدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کےباعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نےایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے ، بھارت کی جانب سےفالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔یہ بھی اطلاعات ہیںکہ بھارت میں اس وقت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور بھارتی حکومت کی تمام ہمدردیاں اس آزادی مارچ کے ساتھ ہیں