آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اکرم درانی کے کہنے پر بیان دیا،مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن کا جلسہ منسو خ ہوا جو غلط نہیں تھا، مارچ میں مسلم لیگ ن کےکارکنان نےجوش و خروش سے شرکت کی،
شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے ہم سےکہا وزیراعظم کے استعفےکا مطالبہ نہیں مان سکتے،ہمارامطالبہ حکومت کو گھر بھیجنا اور وزیراعظم سے استعفیٰ لینا ہے،ملک میں موجودہ حالات اس حکومت کے پیدا کردہ ہیں،ملک میں فوری طورپر انتخابات کروائے جائیں،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کوتالہ لگا دیا،آرڈیننس کی فیکٹری لگادی گئی،تحریک انصاف کے دھرنے سے ہمارے لیے مشکلات نہیں تھیں،
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ن لیگ کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ قائد نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کےکارکنان جلسہ گاہ پہنچیں،جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کارکنان کی نوازشریف سے محبت کا امتحان ہے، نوازشریف کے بیانیے پر لبیک کہنے والے آج جلسہ گاہ پہنچ کراس کاثبوت دے دیں، ن لیگ کےکارکنان ہر رکاوٹ کو عبور کرکے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہیں،آج جلسہ گاہ ووٹ کو عزت دو کےنعروں سے گونج اٹھنا چاہیے،