آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

0
40

آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی۔

چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے دوران ہونے والے مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی کوئی بات نہیں کی گئی، اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں دی گئی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں اسی میں سب کی بھلائی ہے، ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماوں میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے ا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے-

”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

Leave a reply