اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

0
34

اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما ،اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا،نیب نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی.اس حوالہ سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے.

نیب نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہاؤسنگ وزیر تحقیقات کی جا رہی ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہےکہ اکرم درانی نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت میں نیب نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا تھا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد نہیں جب کہ وارنٹ اکرم درانی کے نہیں ان کے فرنٹ مین کے جاری کیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم اس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں، عدالت کے سامنے جو الگ کیس ہے وہ ایک سِول کیس ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو یہ خدشہ ہے تو ای سی ایل میں نام ڈال دیں،

نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Leave a reply