اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

0
56

اکرم درانی مشکل میں پھنس گئے، گرفتاریوں کا آغاز ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم درانی کیس میں نیب راولپنڈی نے 2مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ،نیب کے مطابق اکرم خان درانی کے خلاف بطور سابق وزیرہاؤسنگ انکوائری کی جارہی ہے،اکرم خان درانی پربطور وزیرغیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے

گرفتارملزموں میں مختار بادشاہ اور عاطف ملک شامل ہیں ،محمد عاطف ملک پردرخواست گزاروں کوپی ڈبلیوڈی میں نوکریوں کے لیے جعلی دستاویزات دینے کا الزام ہے ،مختاربادشاہ پربطورممبرڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی اورچیف ایڈمن پاک پی ڈبلیو ڈی غیر قانونی تقرریوں کا الزام ہے .

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

اکرم درانی خود بھی نیب میں‌ ایک ہفتے میں دو بار پیش ہو چکے ہیں ,نیب نے اکرم درانی کو جانے کی اجازت دے دی، نیب نے اکرم درانی کوسوالنامہ فراہم کیا،

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اکرم درانی تفتیشی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام نظر آئے،نیب نے اکرم درانی کو ایک ہفتے میں سوالات کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے. باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اکرم درانی کو اگلے چند دنوں‌ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے

نیب تحقیقات کے بعد اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آفس میں اثاثوں کے بارے میں تفتیش کی گئی ،نیب کودوبارہ بھی تفصیلات فراہم کر دوں گا ،ایسا کوئی سوال نہیں ہوا جو مزاج کے خلاف ہو

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

 

Leave a reply