گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

0
51

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم 31 اکتوبرکوآزادی مارچ کررہے ہیں،کراچی سے 27 اکتوبرکوآئیں گے ،ہم پرامن آئیں گے کوئی پتھرنہیں ہوگا،کوئی درخت کا پتا بھی نہیں گرائے گا،انتظامیہ کی جانب سے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے واضح اعلان کرے کہ وہ آزادی مارچ میں کوئی رخنہ نہیں ڈالے گی،واضح اعلان کے بعد حکومت رابطہ کرے توہم جواب دیں گے ،حکومت اپنی بنائی گئی کمیٹی میں سنجیدہ نہیں لگتی،رہبر کمیٹی کا اس پرتفاق ہے،

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کے بیانات حکومت کی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہیں،وزیر اعظم،وزرا گالیاں بھی دیتے ہیں اورمذاکراتی کمیٹی بھی بناتے ہیں،دونوں اکٹھی نہیں چل سکتیں ،ہم 31 اکتوبرکوآزادی مارچ کررہے ہیں،کراچی سے 27 اکتوبرکوآئیں گے ،ہم پرامن آئیں گے کوئی پتھرنہیں ہوگا،کوئی درخت کا پتا بھی نہیں گرائے گا،انتظامیہ کی جانب سے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،پر امن آزادی مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

اکرم درانی نے مزید کہا کہ پرویزخٹک تووزیراعلیٰ کے اخراجات اوراختیارات استعمال کر کے اسلام آباد پرچڑھائی کرنا چاہتے  تھے،نیب کو میں نے اپنے اثاثوں، ذرائع آمدن سے متعلق سوال ناموں کا جواب کتاب کی صورت میں دیا ہے ،نیب کتاب کو ٹٹول کر دیکھ لے کہ اثاثے وہی ہیں جو میں نے دیے ہیں؟میں نے کبھی اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی،میرے اثاثے وہی ہیں جوالیکشن کمیشن میں دیے ہیں،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آزادی مارچ چلتا رہے گا ہماری نیب میں پیشیاں بھی چلتی رہیں گی،اس ملک میں چادر اور چار دیواری بھی محفوظ نہیں رہی ،میری 95 برس کی ماں نے مجھے تعلیم،سیاست اور بزنس سکھایا،نیب میری ضعیف ماں سے پوچھ رہا ہے کہ بیٹے کو کیسے چیف منسٹر بنایا،ذرائع آمدن کیا ہیں،اکرم درانی کا کسی کے ڈومیسائل بنانے سے کوئی تعلق نہیں،ڈومیسائل بنانے والے محکمے کا تعلق ڈپٹی کمشنرسے ہے،اکرام درانی اتنا کمزورآدمی نہیں کہ آپ اس پر جعلسازی کا مقدمہ بنائیں،

Leave a reply