آزادی مارچ ،وزیراعظم نے کیا اہم ترین اجلاس طلب
وزیراعظم عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سکردو کی منسوخی کا فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا،
وزیراعظم عمران خان نے آج سکردو میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا ،سکردو میں جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل ہیں تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم ابھی تک سکردو روانہ نہ ہو سکے
وزیراعظم نے دورہ منسوخ ہونے کے بعد حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، ترجمانوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور موجودہ ملکی صورتحال، کشمیر کی تحریک کے حؤالہ سے بات چیت کی جائے گی. اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی جائے گی.
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے.
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، پپلز پارٹی کے چیرمین بلاول، تحریک انصاف کے رہنماں جہانگیر ترین نے گلگت بلتستان کا دورہ کر چکے ہیں،ان سیاسی دوروں کا مقصد اگلے سال الیکشن میں اپنے پارٹی کو منظم کرنا ہے۔