مزید دیکھیں

مقبول

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی...

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

سکھر : متنازع کینال منصوبے کے خلاف وکلاء اور ادبی تنظیموں کی ریلی

سکھر،نامہ نگار(مشتاق لغاری)سکھر میں دریاؤں کے عالمی دن کے...

فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس...

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

آزادی مارچ، پنجاب حکومت قافلوں کو کہاں کہاں روکے گی؟ اہم خبر

آزادی مارچ، پنجاب حکومت قافلوں کو کہاں کہاں روکے گی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سندھ اوربلوچستان سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلوں کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق سندھ سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلوں کوکوٹ سبزل کےمقام پر روکا جائے گا، بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو داعوالہ کے مقام پر روکا جائے گا ،قومی شاہراہ اور کشمور روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گا .

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

باغی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ سے قبل پنجاب کے تمام اضلاع میں جے یو آئی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے اس کا ٹارگٹ ڈی سی آفسز کو دے دیا گیا ہے جنہوں نے تمام تحصیلوں سے جے یو آئی کے سرگرم کارکنان کی بھی فہرستیں تیار کروا لی ہیں، بلوچستان حکومت نے بھی آزادی مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan