آزادی مارچ سے کیا حکومت گر جائے گی؟ سوال پر قریشی نے کیا جواب دیا

0
48

آزادی مارچ سے کیا حکومت گر جائے گی؟ سوال پر قریشی نے کیا جواب دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں جس وضع داری کا مظاہرہ حکومت نے کیا وہ اپوزیشن بھی کرے گی ،ہمارا جمہوری رویہ ہے اسے برقرار رکھیں گے،آزادی مارچ والوں سے معاہدہ ہے اس کی پاسداری کریں ،توقع کرتا ہوں آزادی مارچ والوں کا رویہ بھی مناسب رہے گا،حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے ابھی ایک سال ہوا ہے،

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مندر اور گوردوارے آباد ہیں جو جانا چاہے جا سکتا ہے،سیاست میں رواداری ضروری ہے اختلاف پر بندش نہیں ،اختلاف رائے کا اظہار شائستگی سے بھی ہو سکتا ہے،کشمیر کا مسئلہ کھٹائی میں پڑا ہواتھا،5 دہائیوں سے کاغذی کارروائی ہوتی رہی، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،ہم آزاد کشمیر کےوزیراعظم کی مشاورت سےچل رہے ہیں،

حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حقائق اس کے بر عکس ہیں اس لیے بھارت کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے،بھارت نے ڈرامہ رچایا ،پسند کے یورپی ارکان کو کشمیر لے کر گئے ،وزیراعظم عمران خان 9نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے،کرتارپور راہداری خیر سگالی کاپیغام ہے،

آزادی مارچ سے کیا حکومت گر جائے گی؟ سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتیں‌ایسے نہیں گرا کرتیں، عوام نے منتخب کیا ہے،

Leave a reply