جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ایسا بیان دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی خوش ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کیلئے پی پی،ن لیگ کواستعفے دینے ہوں گے، دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت کے اعصاب پرسوار ہے ،حکومت نےاعلان کیا تھا کنٹینراوردیگرسہولتیں دیں گے، حکومت اپنے وعدے کے مطابق دھرنے کو تمام سہولتیں دے،
آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے توماحول بھی اسے ہی بنانا چاہیئے ،ہم دشمن کا مقابلہ رقبے اورمعیشت کی بنیاد پرنہیں کرسکتے،
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری سندھ میں آزادی مارچ کا استقبال کریں گے تا ہم وہ مستقل طور پر آزادی مارچ کا ساتھ نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن میں بھی ابھی تک آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شدیداختلافات دیکھنے میں آیا ہے. مولانا اس بات پر بضد ہیں کہ ہم اسلام آباد آ کر رہیں گے، حکومت بھی مولانا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے.