آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں خواتین صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر عینی شیرازی اور شیفا یوسفزئی آزادی مارچ کی کوریج کرنے گئیں تو آزادی مارچ کی انتظامیہ نے انہیں روک دیا، آزادی مارچ کی سیکورٹی پر متعین انصارالاسلام کے رضا کاروں نے خواتین صحافیوں کو پنڈال میں جانے کی اجازت نہیں دی۔
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
اینکرپرسن شفا یوسزئی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں ایک کارکن نے نعرہ لگایا خواتین یہاں نہیں آسکتیں،اندازہ تھا خواتین کو جلسے میں نہیں آنے دیا جائے گا،عینی شیرازی کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنان نے کہا آپ یہاں سے جائیں،جے یو آئی ترجمان سے اجازت لےکر جلسہ گاہ آئی تھی،جےیو آئی ترجمان نے کہا آپ جلسہ گاہ آسکتی ہیں،
شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ سلوک پر افسوس ہوا،خواتین کے بغیر سیاست کو کیسے آگے لے کر جائیں گے؟کیا خواتین جے یو آئی کو ووٹ نہیں دیتیں؟خواتین سے ووٹ مانگتے وقت خیال کیوں نہیں آتا؟ سیاسی جماعتوں کو خواتین کو مین اسٹریم میں لانا مشکل لگتا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں خواتین کہاں ہیں؟