اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر کافی متحرک نظر آتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کافی سنجیدہ باتیں کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے وہ کل کو ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا اور ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔جب ہم محنت کرتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس کے پس منظر میں ہمارے بچے اور ہمارا خاندان ہوتا ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور آسودگی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ،جب یہ اجتماعی طور پر ہوتا ہے تو اس سے آنے والی نسلیں جڑتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔انہوں نے
کہا کہ آزادی رائے سب کا حق ہے اور یہ حق کسی سے بھی نہیں چھینا جانا چاہیے اگر ایسا کرنا شروع کر دیا تو بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے اور ان مسائل پر پھر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں ہو گا۔ کیوں ہم اپنے معاشرے کو اتنا گھٹن زدہ کررہے ہیں کہ یہاں بولنا تو درکنار سانس لینا بھی مشکل ہوجائے۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی اس وڈیو کے زریعے بہت سارے سوال اٹھائے جن پر سوشل میڈیا پر لوگ دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں۔سب کا یہی ہنا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے.