اسلام آ باد:وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی:آخرمعاملہ کیا ہے؟حقائق آگئے،اطلاعات کے مطابق پچھلے کئی دنوں‌ سے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی میں راز کیا ہے اور اس کے فوائد کون اٹھائے گا،

اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں ہورہی تھیں‌ کہ اعظم خان نے وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے تو کوئی کہہ رہا تھا کہ اعظم خان ہاتھ کرگئے،

اس ساری گفتگو کے درمیان میں ایک چیز پوشیدہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اعظم خان کواس عہدے پر لانے کے لیے اسٹیٹ بینک کا کوئی نہ کوئی کردار ضرور ہے ، اس حوالے سے سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کسی کو کسی کی ترقی ،پروموشن اور کامیابی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن سوال یہ ہےکہ ایک فرد کی خاطرآخرپاکستان کوورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ہاں گروی کیوں رکھا گیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انداز اچھا نہیں کہ لوگ کھائیں‌ پاکستان کا اور گیت گائیں اغیار کے

ان کا کہنا تھا کہ دُکھ ہوتا ہےکہ بڑے بڑے افسران اپنے مستقبل کی خاطرپاکستان کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ اچھا شگون نہیں

 

 

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک فرد کی خاطرملک کے بڑے ادارے اسٹیٹ بینک کوقربان کردیاگیا ہے جس کی قیمت قوم چکائے گی

یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان کو عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے تعیناتی کی سمری کی منظوری دی . رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی .

 

 

اعظم خان اگست2018 سے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم کے طور پر کام کررہے ہیں . اس وقت نوید کامران بلوچ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہیں . نوید کامران بلوچ کا بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن5اکتوبر2020کو جاری ہواتھا .

 

 

بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا اطلاق 25دسمبر 2020 سے کیا گیا تھا . نوید کامران بلوچ کو31اکتوبر 2022 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا . اعظم خان یکم نومبر 2022سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی بینک زمہ داریاں سنبھالیں گے . اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک سمری نو ٹیفیکیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول نہیں ہوئی .

Shares: