عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان جو کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں وہ نہ صرف اچھا گاتے ہیں بلکہ اچھی اداکاری بھی کرتے ہیں. انہوں نے ڈرامہ سیریل عشق لاء میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی ان کو یمنہ زیدی اور سجل علی جیسی منجھی ہوئی اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا. اذان سمیع خان نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سٹار کڈز ہونے کے فوائد ہوتے ہیں جن کو میں بالکل مانتا ہوں . ہمیں وہ مواقع میسر آجاتے ہیں جو کسی عام انسان کو نہیں مل پاتے ، ہماری رسائی سلیبرٹیز تک زرا جلدی ہو جاتی ہے ، ہم ان کے ساتھ بیٹھ سکتےہیں بات کر سکتے ہیں. جیسے
کہ میوزک انڈسٹری کا بڑا نام وقار ذکاء سے مجھے میوزک سیکھنا تھا میں ان کے سٹوڈیو جانا شروع ہو گیا تو یہ فوائد ہی ہیں. کوئی اگر نہیں مانتا تو میں کچھ نہیںکہہ سکتا لیکن اپنی بات کروں تو یقینا سٹار کڈز ہونے کے فائدے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اگر کچھ بھی سیکھنا چاہتا ہوں فرض کریں کہ اگر میں ہوسٹنگ سیکھنا چاہتا ہوں تو میرے لئے آسان ہو گا بڑے اور نامور ہوسٹس کے پاس جا کر بیٹھنے میں، ازان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس انڈسٹری نے مجھے ویلکم کیا.