لاہور:کورونا سے نجات کیلیے ملک کے مختلف شہروں میں مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند،اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور کی تمام مساجد سے رات 10 بجے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے با وضو ہو کر اپنےگھرکی چھتوں پر اذان دینے کی اپیل کی گئی۔ملک کے بڑے بڑے شہروں خصوصا لاہور، اسلام آباد، کراچی ، ملتان راولپنڈی میں آذانیں دی گئیں‌

پتوکی ، بورےوالا، عارف والا اور گردونواح کے علاقوں میں لوگوں نے علمائے کرام کی اپیل پر گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد، بدین، سامارو، ٹنڈوجام، جام صاحب میں بھی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں مقامی علما نے وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھت پر بیک وقت اذان دینے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی۔

Shares: