اداکار آزر احمد جو کہ اداکارہ حبا بخاری کے شوہر ہیں، آزر اپنی بہترین ایکٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک ڈرامہ شوٹ کیا ہے جس میںوہ ایک ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے جب اپنے کردار کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کیں تو انہیں ملا جلا رد عمل ملا. کسی نے ان پر تنقید کی تو کسی نے ان کی جم کر تعریف کی . ان کی اہلیہ حبا بخاری نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے یقین ہے کہ اس کردار کے ساتھ بہت انصاف کیا ہے اور یہ کردار اصل میں ان کے لئے ایک امتحان بھی ہےاور اس امتحان میں یہ مجھے کامیاب دکھائی دیتے ہیں. آزر احمد نے ٹرانسجینڈر کا کردار کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ
”میںصرف دو دن کے لئے ہیجڑا بنا تو مجھے محسوس ہوا کہ جو سچ میں ایسے ہیں وہ کن کن مشکلات سے گزرتے ہوں گے”، اور دنیا ان کو کس نظر سے دیکھتی ہو گی ہم سب کو ان کی عزت کرنی چاہیے. اور ان کو کسی قسم کا حساس کمتری نہیںہونے دینا چاہیے. آزر احمد نے اعتراف کیا کہ محض دو دن کی شوٹنگ نے انہیں اس بات کا احساس دلادیا کہ ہجڑے پوری زندگی کس طرح گزارتے ہیں۔ساتھ ہی اداکار نے ایک وضاحت کی کہ ہیجڑے یا مخنث لوگ ٹرانس جینڈرز نہیں ہوتے۔








