آذربائیجان پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور

0
63

آذربائیجان پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی نے قرارداد مذمت منظور کرلی

قرارداد ن لیگی رہنما ایاز صادق نے پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ آرمینیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے،پاکستان آذر بائیجان کے دفاع کو مکمل حمایت کرتا ہے،

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ابھینند ن کو بھارت واپس بھیجنے پرحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،شاہ محمو د قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ،پسینے میں شرابور تھے،شاہ محمود نے کہابھارت حملہ کردے گا ،ابھینند ن کو واپس جانے دیں ،بھارت نے کہاں حملہ کرنا تھا؟ابھینند ن واپس چلاگیا

آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان میں پاکستان و ترکی کے جھنڈے لہرانے لگے

جنگ بندی 5 منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی، آذربائیجان کو آرمینیا پر برتری حاصل،عوام آرمینیا سے جنگ لڑنے پربضد

جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا چاہئے؟ ترک صدر کا بڑا مطالبہ

آذربائیجان ،آرمینیا تنازعہ، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ تنازعہ کی اصل وجہ

قبل ازین چند روز قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائر موف(Jeyhun Bayramov ) کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا،ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو” نگورنو کاراباخ” میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرگہری تشویش ہے آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی دیہی آبادی پر بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے،پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت وعوام کے ساتھ ہے ‏ہم نگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے ، آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر اعلان کردہ جنگ بندی امن و استحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے ، فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آزربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کے انخلا پر ہوگا

آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزربائیجان کی طرف سے او آئی سی رابطہ گروپ سمیت، عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی بھرپور حمایت قابلِ تحسین ہے

 

Leave a reply