آذربائیجان کے آرمینیا پرتابڑتوڑحملے:شہر،مفتوحہ علاقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
تاپی : آذربائیجان کے آرمینیا پرتابڑتوڑحملے:شہر،مفتوحہ علاقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر نے آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورونو کاراباخ کے معاملے پر تقریباً 2 ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس میں 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانجا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ہمارے کچھ عزیز دوستوں اور ناظرین کی درخواست پر ، میں آذربائیجان کے آزاد کردہ علاقوں کے اعدادوشمار اور نقشہ شیئر کرتا ہوں۔
1 شہر ، 1 بستی اور 34 گاؤں۔
مجھے امید ہے کہ خدا کی مدد اور آپ کی دعاؤں سے آرمینی قبضے سے آزاد آذربائیجان کی زمینوں کی تعداد میں
اضافہ ہوگا#Karabakh is 🇦🇿 pic.twitter.com/SD2DtW6UOh— Ali Alizada 🇦🇿 (@Ali_F_Alizada) October 10, 2020
پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات کے ساتھ نقشہ بھی شیئر کیا۔
علی علی زادہ نے بتایا کہ آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے ایک شہر، ایک بستی اور 34 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے خدا کی مدد اور آپ کی دعاؤں سے آرمینی قبضے سے آزاد آذربائیجان کی زمینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔