آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

0
61

تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،اسرائیل نے آذربائیجان کے اس اقدام کو تاریخی قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔

شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

افتتاح سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔

انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیرخارجہ نےکہا کہ اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنےوالے پہلےممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سےتعلقات ہیں اورباکو میں 1993 سےاسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے دسمبر 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور 2 سال بعد وہاں اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔

امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

Leave a reply