آذربائیجان کی دیرینہ خواہشات پوری ، آرمینیا نے کیوں ہتھیار ڈالے، مبشر لقمان کے انکشافات
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں آزر بائیجان کی تازہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ آزر بائیجان نے جاری جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور آرمینیا کو شکست ہوئی ہے. کارا باغ پر جاری جنگ اب تھم چکی ہے . روس نے جنگ بندی کروادی ہے اور وہاں اپنی فوجیں بھیجیں ہیں جو امن کو برقرار رکھیں گی.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن اس جنگ بندی کی خاص بات یہ ہے کہ آذربائیجان نے اپنی شرائط پر یہ جنگ بندی کی ہے اور آرمینیا کو اس پر شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے . انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی، آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر دستخط روس ، آرمینیا اور آزربائیجان کے سربراہان مملکت نے کیے . کیونکہ پہلی جنگ بندی دو گھنٹے بھی نہیںچلی تھی. معاہدے کے مطابق نگورنو کاراباغ سے آرمینیا کی فوج نکل جائے گی اور روس کی فوج وہاں امن کے لیے رہے گی.
اس معاہدے پر روسی صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک جہاں ہیںوہاں ہی رک جائیں. اس سے پہلے آرزبائیجان نے ایک نیا شہر بھی فتح کر لیا تھا جس سے کاراباغ کا دارالحکومت بھی دیکھا جا سکتا ہے . آرمینیانے یہاںکٹھ پتلی حکومت بھی قائم کر رکھی تھی.نئی فتح سے آرمینیا کی سپلائی لائن بھی کٹ گئی ہے. اور اس کا مطلب ہے کہ آرمینیا کی فوج کے لیے یہ موت کے متردف ہے.
آرمینیا کی شکست پر آرمینین پارلیمنٹ میں آرمینیا کے خٌلاف نعرے بھی لگے اور اس کی نبر پلیٹ اور تصویر بھی اتار دی گئی. اس جنگ میں جو لوگ آذر بائیجان ہجرت کر گئے تھےوہ واپس کاراباغ آ جائیں گے اور اقوام متحدہ ان کی حفاظت کرے گا.
روس کا اس وقت اس خطے میں داخٌل ہونا بہت اہم ہے امریکا جب کہ آپس کی لڑائی میں الجھا ہوا ہے . ٹرمپ اور بائیڈن کی الیکشن کی لڑائی جاری ہے ان حالات میں روس کا خطے میں آنا بہت اہم ہے . یہ علاقہ تیل اور گیس سے مالا مال ہے . ترکی اور دیگر علاقے اس پر اپنا انحصآر کرتے ہیں. روس نے اس خطے میں اپنا اثرو رسوخ دکھا کر امریکا کو ایک پیغام دیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے اس خطے میں امن قائم ہوا ہے اور آزربائیجان کو اللہ نے فتح دی ہے اس فتح کے دن پاکستان اور ترکی کے حق میں نعرے بھی لگے . یوں پاکستان کو بھی اس فتح میں عزت ملی اللہ نے پاکستان اور ترکی جیسے ممالک کو عزت بخشی جو آزربائجان کے ساتھ کھڑے تھے اہم بات یہ بھی ہے پورا خطہ ایک جنگ سے بچ گیا