اظہر علی کے فواد عالم کو ارطغرل سے تشبیہ دینے کی کیا وجہ بنی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل کے کردار اب پاکستان میں ہمت و شجاعت کا استعارہ بن گئے ہیں.دنیا بھر میں ہر کہیں جب کسی اہم کردار کو غیر معمولی طور پر پیش کیا جائے تو خاص افراد سے تشبیہ دی جاتی ہے. ایسے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے پر اُنہیں ’ارطغرل غازی‘ سے تشبیہ دے دی۔
اس ضمن میں اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر پو مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کی ہے۔ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے پر اُنہیں ’ارطغرل غازی‘ سے تشبیہ دے دی۔
اس ضمن میں اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر پو مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کی ہے۔
Heart of a lion what a knock from @iamfawadalam25 👏👏👏a lot of courage character and determination…@TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/54nZFsh6S1
— Azhar Ali (@AzharAli_) December 30, 2020
مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار کی ہے جس میں وہ گھوڑے پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر فواد عالم کی ہے جس میں وہ اپنی شاندار کارکردگی پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔اظہر علی نے فواد عالم کی زبردست سنچری پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’شیر دل فواد عالم باہمت اور پُرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ تو نیوزی لینڈ کے نام رہا لیکن میچ میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب کے ہی دل جیت لیے ہیں۔
مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر ترک








