پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو شدید صدمہ

باغی ٹی وی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب ان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بتایا کہ ان کی والدہ کا آج دوپہر میں انتقال ہوگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ کب اور کہاں ہوگی، اس سے متعلق وہ جلد آگاہ کردیں گے۔اظہر علی نے درخواست بھی کی کہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کورونا ایس او پیز پہ ضرور عمل کریں اور ان کی والدہ کے لیے دعا کریں۔

Shares: