کرکٹ میں چیلنجز سے نمٹنے کے لے کیا کرنا ہوگا ، اظہر نے کیا اظہار خیال
باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا چیلنجز ہوتے ہیں، ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، پی سی بی نے اس مرتبہ اہلخانہ کو ساتھ رہنے کی اجازت دی،اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں،
ٹیسٹ میچ کیلئے کوچز ہمیں بھرپور انداز سے تیار کررہے ہیں،تمام کوچز مل کر کام کررہے ہیں اور ہمیں اسکا فائدہ مل رہا ہے،اظہر علی
بابر اعظم کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے،یونس خان ، محمد یوسف دونوں تجربات شیئر کرتے ہیں،انگلینڈ سیریز میں بھی بیٹسمین نے فائٹ کی ہے،
ادھر پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر تابش خان کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔
تابش خان نے بتایا کہ جب چھوٹے تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور آج میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہوں








