اداکارہ اذیکا ڈینئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں جب اداکاری میں آئی تو اس سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی ، اس سے بھی پہلے میں ایک سکول ٹیچر تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر ہوسٹس کی جاب کو بہت انجوائے کیا تھا، یہاں تک کہ ٹیچنگ کو بھی انجوائے کیا تھا. میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا دل لگا کر کیا. اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے کردار ہی منفی دئیے جاتے ہیں ، اور مجھے زیادہ کام آفر ہوتا بھی نہیں ہے. اگر آفر ہوتا ہے تو ایک جیسا کام ہی آفر ہوتا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں گی. یاد رہے کہ اذیکا ڈینئل نے انڈسٹری سے مایوس ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ
میں انڈسٹری کے رویے سے شدید مایوس ہوں، یہاں گروپس بنے ہوئے ہیں اور میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں. اذیکا ڈینئل کافی عرصے سے کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں. انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے اپنی پہچان تو بنا لی ہے لیکن منفرد کام نہیںکر سکیں جو کہ ان کے مطابق ان کو آفر نہیںہوتا.