کاراباخ میں آذر بائیجان کی فورسز پر حملہ ، خطے میںکشیدگی
باغی ٹی وی : آرمینین جنگجو نے نگورنو کاراباخ کے علاقے میں آذر بائیجان کی فورسز پر حملہ کیا جس میں ایک فوجی جاں بحق ہوگیا۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آرمینیا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے کاراباخ کے علاقے میں حملے میں ایک آذری فوجی جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذری فورسز نے جوابی فائرنگ کارروائی کرکے تمام چھ حملہ آوروں کو ہلا ک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شکست کھاتے آرمینیا کی مدد کے لیے روس نے مداخلت کر کے آرمینیا کو پسپائی کے لیے راضی کیا تھا اور روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شکست کھاتے آرمینیا کی مدد کے لیے روس نے مداخلت کر کے آرمینیا کو پسپائی کے لیے راضی کیا تھا اور روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔امن کے بعد اب پھر سے اس خطے میں جنگ اور کسشیدگی کی خبریںہیںِ








