کراچی کے علاقےعزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی.
باغی ٹی وی کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عزیر آباد کے علاقے جناح گراؤنڈ ، رانا لیاقت علی خان چوک اور اطراف کی سڑکیں سیل کرکے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران پولیس حکام نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے.ایم کیو ایم کے سابقہ مرکز نائن زیرو کے اردگرد رستے بند کر دیے گئے،ذرائع کے مطابق یادگار شہداء جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا.ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہداء کے حوالے سے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کیا گیاایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنماؤں میں نثار پنہور، آفتاب بقائی، الطاف مینگل شامل ہیں۔ایم کیو ایم لندن نےیوم شہداء کی مناسبت سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگار شہدا پر حاضری اور یاسین آباد کے شہدا قبرستان میں تحریک کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اعلان کیا تھا۔ایم کیو ایم لندن نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ یوم شہدا پر پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔.اس سے قبل کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔
ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا
گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد
کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ