پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہوں سالگرہ کے موقع پر اذلان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیارہ برس قبل جب آپ اس دنیا میں آئے تب سے میری زندگی کا ہر لمحہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔
https://www.instagram.com/p/CFJ7GPshr0S/?igshid=1eoqpf5gywom9
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں آپ کے لیے اور اس دنیا کے تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ لوگ خوش اور صحت مند رہیں، اور بہادر اور مہربان بنیں۔ (آمین)۔
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے نہ صرف ساتھ اداکاراؤں منال خان ،اداکارہ غنا علی اور طوبیٰ صدیقی نے اذلان کو سالگرہ وش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی اذلان کے لیے دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے-