اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا

0
58

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا-

باغی ٹی وی : قومی ٹیم کی قیادت سینئر کھلاڑی عمر بھٹہ کے سپرد کت دی گئی اعلان کردہ ٹیم میں اکثریت جونیئر کھلاڑیوں کی ہے دس سینئرز نے کیمپ جوائن کرنے کے بجائے بلا اجازت غیرملکی لیگ کھیلنے کو ترجیح دی تھی-

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

اعلان کردہ ٹیم میں عبداللہ اشتیاق اور اکمل شاہ گول کیپرز شامل ہیں ایم عبداللہ، سفیان، ارباز احمد، عقیل، احتشام، مرتضیٰ یعقوب شامل ہیں رانا عبدالوحید، رومان خان، حانان شاہد، جنید منظور، ارشد لیاقت، افراز بھی ٹیم میں شامل ہیں شاہ زیب خان، اسامہ بشیر، ایم عمران قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہیں-

قبل ازیں ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا تھا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی تھی-

ٹی20 ورلڈکپ: نمیبیا کوشکست دے کرنیدرلینڈ کی سپر12مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں روشن

اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر(پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبرعلی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنوکریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی تھی-

اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ،انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسےمعاملات کوزیربحث لایا گیا تھا نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے-

Leave a reply