لاہور ہائیکورٹ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی جس پر چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ آپ کے لوگ ان سیٹوں کے اہل نہیں،دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ گرفتار ملزم حیدر علی کا موبائل فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ متہ پولیس اسٹیشن نے ملزم حیدر کو گرفتار کیا۔
عدالت نے فلک جاوید کے والد کو الگ سے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ الگ سے درخواست دائر کریں اس میں اپنے تحفظات کا لکھیں، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ان کے چار دفعہ گھر میں چھاپے مارے گے انکے ساتھ ٹھیک نہیں کیا جارہا،عدالت نے پیر کے روز ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کا سربراہ رپورٹ سمیت پیش ہو،یہ کمپرومائزڈ سسٹم نہیں چلے گا عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی،ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے،
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست
شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا