عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس،چار ملزمان اشتہاری قرار

azma bokhari

لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اسلام آباد میں چھاپے مارے ،چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ،چاروں ملزمان کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کی کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے ،چار ملزمان کے ریڈ ورانٹ جاری کردیے گئے ہیں ،عتیق نامی پر فلک جاوید کو چھپانے کا الزام آتا ہے ،عتیق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے،عتیق کا موبائل کبھی کبھی آ ن ہوتا ہے کبھی بند ہوتا ہے،فلک جاوید کے خاوند شکیل کا کاروبار نجی کمپنی کی سم کی فرنچائز چلتا ہے،فلک جاوید کے خلاف پی ٹی اے کو مراسلہ لکھ دیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنی تفتیش جاری رکھے آپ کی تفتیش میں کافی چیزیں سامنے آئیں ہیں،عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر ایف آئی اے کی تعریف کی ،کہا کہ آپ کی رپورٹس آچکی ہیں آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی ،

فلک جاوید کے نام پر 500 سمز،سپریم کورٹ تک جاؤں گی، عظمیٰ بخاری
عدالت پیشی کے موقع پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوران سماعت آج میں ہالی ووڈ کی فلم محسوس کررہی تھی ،آج ایف آئی اے نے کچھ بہتر کام کیا جس پر چیف جسٹس نے ان کی تعریف بھی کی ،پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے جس کا استعمال لوگوں کی توہین کے لئے ہوتا ہے ،میری ملزمہ کے شوہر کی زونگ کی فرینچائز ہے جس کو ان کے شوہر چلاتے ہیں ،ابھی تک اس خاتون کے نام پر پانچ سو سم جاری ہوچکی ہیں ،یہ سم کیا کرتی ہیں اس سمز پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے ،یہ تو سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ظالم ہیں ،عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم اور مظلوم بن جاتے ہیں،مریم نواز نے کسان کو مافیا نہیں کہا ،یہ پروپگینڈا کیا جارہا ہے مریم نواز نے ایسا بیان نہیں دیا،آڑھتیاں سمیت دیگر شکل میں جو مافیا ہے اس کو مریم نواز نے مافیا کہا ہے. یہ میرا جہاد ہے جو کسی نہ کسی طرف ضرور جائے گا ۔میں وزیر ہوں میں نے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو میں خاموشی سے کرلیتی اور کسی کو پتا بھی نہ چلتا ،یہ پانچ سو سمز خدمت خلق کے لئے نہیں نکلی فساد اور بغاوت کے لئے نکالی گئیں ہیں ،وزیراعظم اگر کچھ کرے تو آزادی رائے کا نعرہ لگتا ہے۔مجھے ضرورت پڑی تو میں سپریمُ کورٹ تک بھی جاؤں گی ،یہ سارے تماشے اتفاق سے نہیں ہورہے پوری پلاننگ کے ساتھ ہورہی ہے ،ہم نے مجسٹریٹ کے لئے نیا محکمہُ بنایا ہے جو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر وقت کام کرے گا ،یہ ہماری نااہلی نہیں یہ ہماری شرافت ہے لیکن اگر کوئی سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنائے گا تو اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا،یہ لوگ اسرائیل کے خلاف کبھی بھی نہیں جاسکتے جو بچے ہم نے قبول کیے ہیں اور دوسرے سب اسرائیل کے پیسے پر پل رہے ہیں،

دوسری جانب فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا, دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی پر فرنچائز نے چھاپہ مارا ،پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے,عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے,

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، ڈی جی ایف آئی اے عدالت طلب

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی،ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے،

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست

شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

Comments are closed.