لاہور ہائیکورٹ ،وزیر اطلاعات پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ عظمی بخاری کے کیس میں کیا پراگریس ہے ؟سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے مختلف کمپنیوں کو اس حوالے سے لکھا ہے،ہم نے ویڈیو کو شئیر کرنے میں ملوث 33 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان اکاؤنٹس میں سے جو لوگ پاکستان میں ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ؟ان میں نے محض ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ویڈیو آگے شیئر کی، اور اس کی بھی کل ضمانت لگی ہوئی ہے،عدالت نے پوچھا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے کیا قوانین موجود ہیں،
وکیل وفاقی حکومت نے عظمی بخاری کے کیس کی بابت کارکردگی رپورٹ جمع کروا دی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہم نے فیس بک اور واٹس ایپ کو اس حوالے سے لکھا مگر ان کا کوئی جواب نہیں آیا،ایکس کا جواب آیا کہ آپ سفارت خانے کے ذریعے ہم سے بات کریں، ہم نے امریکی سفارت خانے سے ایف بی آئی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا، ہمارے 2021 کے رولز ہیں کہ ان کمپنیوں نے یہاں دفاتر بنانے تھے،مگر ان کمپنیوں نے دفاتر نہیں کھولے، وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان رولز میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر یہ کمپنیاں پاکستان کے قانون کے دائرہ میں نہیں آتیں تو کیا کرنا ہے،اس کے بعد کی کارروائی بالکل خالی ہے،ایف آئی اے کو یہ بھی نہیں پتا لگ سکا کہ ویڈیو سب سے پہلے کہاں سے اپلوڈ ہوئی، ایک ہفتہ قبل میں نے ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ ویڈیو سب سے پہلے فیس بک پر اپلوڈ ہوئی، مجھے ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں پتاکر دیں کہ یہ لوگ کہاں ہیں،ہمیں صرف یہ بتا دیا جائے کہ وہ اکاؤنٹ جو پاکستان سے چل رہے ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ؟ ان کے پاس اتھارٹی ہے کہ جواب نہ آنے کی صورت میں یہ فیس بک اور ٹوئٹر کو بلاک کر سکتے ہیں،
باہر کے ممالک میں کوئی میری طرف دیکھ نہیں سکتا،مگر یہاں پر کسی کی زندگی برباد کر دی جاتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتائیں کہ کس آئی پی ایڈریس سے یہ ویڈیو شروع ہوئی،اگلی سماعت پر پوری توجہ سے آئیے گا، اس کیس میں ہنسی مذاق نہیں چلے گا، باہر کے ممالک میں کوئی میری طرف دیکھ نہیں سکتا، یہ ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے،مگر یہاں پر کسی کی زندگی برباد کر دی جاتی ہے، کیا ہمارا دین یہ کہتا ہے ؟وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو ایسی خواتین ہیں جنہوں نے ایف آئی اے کو شکایت کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کتنی ہی خودکشیاں ہو رہی ہوں گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 24 جولائی کو فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی، مذکورہ ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا، عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست
شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک