مجھے 40 برس ہو گئے کام کرتے لیکن پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں دیا گیا عذرا آفتاب کا گلہ

سینئر اداکارہ عذرا آفتاب جو کہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کی خدمت کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ مجھے چار دہائیوں سے زیادہ ہو چلا ہے ڈراموں میں کام کرتے ہوئے بلکہ کوئٹہ انڈسٹری کے سب ہی فنکار مجھے ڈرامہ انڈسٹری کی ماں سمجھتے ہیں ، افسوس کہ اتنا لمبا سفر اس انڈسٹری میں ، میں نے کاٹ لیا لیکن ابھی تک مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا نہیں گیا. انہوں نے کہاکہ میں‌اپنی پوری زندگی شوبزانڈسٹری میں گزار دی اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے گزر گیا ہے. لیکن آج تک کسی قسم کا ایوارڈ نہیں دیا گیا. اس بار بھی میرا

نام پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے دیا گیا لیکن مجھے ایوارڈ نہیں ملا .انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی آرٹسٹ کی ھوصلہ افزائی کےلئے ہوتا ہے لیکن آج تک میری اس قسم کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی. واضح رہے کہ اداکارہ عذرا آفتاب نے 1990ء میں پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنی زندگی کا آغاز کیا انہوں نے لاگ، منزل، محب روٹھ جائے تو، فرض اور ہزاروں خواہشیں، آسمانوں پے لکھا میں اہم کردار نبھا کر شائقین کے دل جیت لئے انکی جاندار آواز اور مضبوط چہرے کے تاثرات ان کا خاصا ہیں.

Comments are closed.