لاہور باغ جناح کے متعلق وہ فیصلہ آگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا
لاہور : لاہور انتظامیہ نے اہم فیصلے کرنے شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اب 114 ایکڑ پر پھیلے باغ کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی ذمہ داری محکمہ زراعت نبھائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر زراعت سے باغ جناح کو محکمہ زراعت میں دوبارہ ضم کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست کریں گے کہ باغ جناح محکمہ زراعت کو واپس دیا جائے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ باغ جناح ایشیا کا پہلا بڑا بوٹینیکل گارڈن ہے، جو سابق دورِ حکومت نے2009 میں پی ایچ اے کو دیا تھا۔اجلاس میں پھولوں کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغ جناح محکمہ زراعت کا اثاثہ ہے اور اب یہ واپس لیں گے، 114 ایکڑ کے باغ جناح کا بہتر طریقے سے تحفظ ہو گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ باغ جناح کو پہلے سے زیادہ پرکشش بنانے کے لیے کوششیں کریں گے