گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد.تفصیلات کے مطابق مسمی بلال افضل سکنہ بھراج نے تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ دومیلاں چوک پر اس نے موبائل شاپ بنا رکھی ہے۔جہاں سے رات کو نامعلوم چوروں نے عقبی دیوار توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی،15ہزار روپے مالیت کے موبائل کارڈ اور دو عدد موبائل فون چوری کرلئے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد نے فوری مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جو پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے واردات کرنے والے ملزم کا ایک ہفتہ کے اندر سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ملزم کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرکے مدعی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: