گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 4جواری بھی جوئے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض ولد محمد یونس سکنہ چاہ ترہنگ کو منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمد کر کے اسکے خلاف امتنائے منشیات کی دفعات مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا
دوسری کاروائی میں جواء کی اطلاع پر ایس ایچ اولاری اڈا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جواء کے اڈا سے 4جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 7ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Shares: