کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔۔

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیڈول میچز کیلئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں 2میچز ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں شیڈول ہیں جس کے لئے پاکستان، انڈیا، آذربئیجان اور انگلیڈ کی قومی ٹیمیں گجرات آئیں گی۔
3000پولیس افسران و اہلکاران کبڈی مقابلوں کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں 03ایس پیز، 13ڈی ایس پیز،49انسپکٹر، 206اپر اسپارڈینٹس، 2014کنسٹیبل و ہیڈ کنسٹیبل، 262اہلکاروں پر مشتمل ایلیٹ پولیس فورس کی41 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 300اہلکاروں پر مشتمل 15ریزوز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
سٹیڈیم میں داخل ہونے والے شائقین کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی سٹیڈیم کے اطراف میں موجود ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔ سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ بھی کی جائے گی۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے گجرات میں مقابلے گجرات کے شہریوں کے لئے باعث فخر ہے۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔اور شائقین کو پر امن ماحو ل فراہم کرنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کریں گے۔شہری بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Comments are closed.