گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) آج صبح تھانہ صدر گجرات کے علاقہ موضع بیووالی کے قریب نوجوان حسن شہزاد ساکن بھاگووال کو کار میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات توقیر الحسن معہ نفری فوری موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو علاج کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیاجو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاجس کی بعد ازاں شناخت کانسٹیبل حسن شہزاد کے نام سے ہوئی جوکہ تھانہ اے ڈویژن میں تعینات تھا اور ڈیوٹی سے فراغت کے بعدمعمول کی چھٹی پر تھا۔واقعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی آگاہ کیا گیا جنہوں نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر انہیں ہدائیت دی کہ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ جائے وقوعہ سے کرائم سین یونٹ،پی ایف ایس اے گوجرانوالہ نے شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس تھانہ صدر گجرات نے نوجوان کے والد محمد افضل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ جنہوں نے چند گھنٹوں کے اندر وقوعہ میں ملوث تمام نامزد ملزمان گرفتار کرلئے۔ جن میں محمد ولید ولد محمد احسن ساکن بھاگووال،لائبہ زاہد دختر محمد احمد قوم اعوان ساکن گوجرانوالہ،رئیسہ جاوید دختر جاوید اقبال قوم جٹ سندھو ساکن شادیوال منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔جن کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

Shares: