گجرات چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019؁ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

0
46

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019؁ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؑ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ضلع بھر میں کل 5جلوس برآمد ہوں گے،جن میں سے 2حسا س اور03کیٹیگری Cمیں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 04مجالس منعقد ہوں گی جن کو کیٹیگری C میں شامل کیا گیا ہے 1500پولیس افسران و اہلکاران چہلم شہدائے کربلا کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے، اس کے علاوہ 260پولیس قومی رضاکار اور325مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوسوں مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی جلوسوں میں شامل ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔جلوس /مجالس شروع ہونے سے قبل سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کی جائے گی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔

Leave a reply