گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں سال 2019 کے قتل اور اغواء کے مقدمات کے نامزد ملزم راجہ سائیں سکنہ فتح پور سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ھے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال نے بتایا راجہ سائیں نے خود گرفتاری دی ھے اور اس پر درج کروائے گئے مقدمات کی تفتیش کی جارھی ھے سال 2019 میں پٹھان خواص خان کی مدعیت میں راجہ سائیں وغیرہ کے خلاف قتل اور اغواء کے مقدمات نمبر 183۔۔ ۔119 درج کروائے گئے تھے

Shares: