گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، صفائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سید یوسف شاہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وہاں موجود سائلین سے افسران و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران میوٹیشن، فرد اجراء سمیت تمام زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں، نام درستگی سمیت معمولی نوعیت کی شکایات کا مقامی سطح پر ہی حل یقینی بنایا جائے۔ انجم کا لو نی مدینہ روڈ اور جیل روڈ کے اچا نک دورہ کے مو قع پر انہوں نے روڈ پر بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران فوری طور پر ہر قسم کی تجاوزات ختم کریں، اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shares: