گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ شاہین نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس نے کم عمر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ کو محلہ ٹاہلی پورہ کی رہائشی متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اطلاع دی کہ ملزم قیصر اقبال ولد ظفر اقبال مغل ساکن محلہ سلطان پورہ نے میری بیٹی کو گھر چھوڑنے کے لئے اپنے رکشہ پر بٹھا لیا اور بعد ازاں ریلوے لائن کے قریب ویران فیکٹر ی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے زیر دفعہ 376تعزیرات پاکستان فوری مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر چند گھنٹو ں کے اندر زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Latest from گجرات

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی
پنجاب کے شہر گجرات میں لو میرج کرنے والی لڑکی سے 5 ملزمان کا گینگ ریپ، پولیس کا کہنا تھا 22 سالہ لڑکی سے

حضرت خواجہ محمد معصومؒ کا سالانہ عرس موہری شریف میں 11 اپریل سے شروع ہوگا
سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں تاجدارِ تصوف خواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغِ اسلام قیومِ پنجم الحاج خواجہ محمد معصوم رحمة

گجرات، پرانی دشمنی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
گجرات کے علاقے ڈنگہ میں پرانی دشمنی کے باعث مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش
گجرات ،جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد میں ایک خوشیوں بھری شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی ہلاکت اور دلہا کی بے ہوشی

مونس الہیٰ کیخلاف گجرات میں درج قتل کا مقدمہ خارج
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق