مزید دیکھیں

مقبول

دہشتگردوں کو پاکستان میں واپس کس نے بسایا؟ خواجہ آصف نے نام بتا دیئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ...

کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا...

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی...

پتنگ بازی کے متعلق غیر سنجیدہ اعلان کرنے والا کانسٹیبل معطل انکوائری لگ گئی

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات: تھانہ شاہین کے علاقہ میں کانسٹیبل کی طرف سے پتنگ بازی کے متعلق غیر سنجیدہ اعلان کا معاملہ،ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر نے ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شاہین اور اعلان کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کرکے انکوائری لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین میں تعینات ایک کانسٹیبل محمد افضل نے دوران ڈیوٹی ایک غیر سنجیدہ اعلان کرتے ہوئے ویڈیو بنوائی،جس میں وہ اعلان کررہا تھا کہ پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر پتنگ بازی کرنے والا بچہ چھوٹا ہوا تو اس کی امی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مذکورہ کانسٹیبل نے بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔جو ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل محمد افضل کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کو ہدایت دی کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے فوری رپورٹ دی جائے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دی رکھی ہیں کہ قانون اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔