مزید دیکھیں

مقبول

گجرات میں پسند کی شادی جرم بن گیا سسرالیوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں۔

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات:پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا تھانہ صدر گجرات کے گاؤں چک سادہ میں محمد حسنین نے صباء نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی تو لڑکی کے والد محمد اکرم اور ندیم وغیرہ نے دھمکیاں دیں اور گھر سے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ کے زور پر طلاق دینے کا اصرار کیا میرے انکار پر میرے گھروالوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی میں بڑی مشکل سے جان چھڑائی محمد حسنین کا کہنا ہے کہ مجھے میرے سسرال والوں سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے دونوں کا نکاح لاہور میں ہوچکا ہے۔ہم دونوں بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کرنا ہماری قانونی شرعی حق ہے ڈی پی او گجرات‘ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں