مزید دیکھیں

مقبول

ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
کرونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے،
گورنر پنجاب کی مدد سے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز، ہسپتالوں میں ہجوم کم کرنے کے لیئے ٹیلی فون پر رہنمائی دیں گے ۔

آج سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات اور گورنر پنجاب چوہری محمد سرور کے اشتراک سے ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکا افتتاح کمشنر ڈویژن گوجرانوالہ جناب گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب نے کیا۔ ڈاکٹرز ہمہ وقت ٹیلی فون پر رہنمائی اور معلومات دیں گے۔

UAN

03041112101

ملائیں اور متعلقہ شہر کے لیئے دیا گیا نمبر ڈائیل کریں۔

تمام شہروں میں بات کرنے کے لیئے اوپر دیا گیا یو اے این نمبر ملائیں ۔

ڈاکٹرز اور مریضوں کو آسان علاج کی سہولت مہیا کرنے میں مدد کرنے پر ہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کے شکر گزار ہیں۔

*ڈاکٹر سعود افضل*
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات.

*ڈاکٹر احتشام الحق*
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات