گجرات کے نواحی گاؤں لوہاراں پنڈی سے لدھا سدھ چوک تک ناموس رسالت مارچ۔۔۔
رپورٹ (فیضان ارشاد سے)فرانس میں سرکاری سطح پر گتساخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کےلئے گجرات کے نواحی گاؤں لوہاراں پنڈی سے لدھا سدھا چوک تک ناموس رسالت مارچ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا انعقاد لمبوڑ کرکٹ کلب نے کیا ۔ریلی کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے کی گئی اور نعت رسول مقبول اور صدائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مارچ شروع ہو گیا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا لدھا سدھا چوک میں اہتمام پزیر ہوا۔ اس مارچ میں نوجوان ہے ساتھ ساتھ بچے اور بزرگوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور لدھا سدھا چوک میں مختصر خطاب کے بعد دعا کی گئی۔