گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
پولیس کی بڑی کامیابی،
ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے جواں سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی تھی،لا پتہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو کہ بعد از تفتیش بے گناہ قرار پائے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے وقوعہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ماہر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ایچ اوسٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید،ASIمحمد شہباز اور دیگرپولیس ملازمین شامل تھے جن کو ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے حکم جاری کیا کہ اغواء کی واردات میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کر کے مغویہ کی بازیابی کے لئے تما م تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کے بعدفوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کرضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں ریڈکر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کوبازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالحمید 2۔عبدالمجید ولد واحد بخش سکنہ تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدرنے اغواء کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پرایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید اور ان کی ٹیم کو خصوصی شابا ش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔