گجرات پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)آتشین اس سے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرتھانہ رحمانیہ کے علاقہ کے نوجوان کی آتشین اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ایس ایچ او رحمانیہSI محمد ارشد کواحکامات جاری کیے کے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کاشف جاوید عرف کاشی ولد آصف جاوید سکنہ دیونہ منڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔