گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،
کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ کو اطلاع دی کہ میری بچی کھاریاں کے علاقہ میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھی جو کہ صفائی کے لئے مدرسہ کی دوسری شاخ میں گئی جہاں موقع پا کرملزم سکندر علی ولد محمد خان سکنہ مرزا طاہر حال اصغر کالونی کھاریاں بچی کو اکیلا پا کر مدرسہ میں داخل ہو گیا اور میری بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی جو ہمارے اچانک مدرسہ پہنچنے پر ہمیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچی کے والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر بالآجر ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
Gujrat
Shares: