مقبوضہ کشمیر کچھ نیا ہونے جارہا، باغی پول کی اکثریت نے "ہاں” میںجواب دے دیا
باغی پول کے نتائج کے آگئے. باغی پول میں سوال پوچھا گیا تھا کہ مزید 38000 "بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی ،کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے”۔اس سلسلے میں 62 لوگوں نے رائے دہی میں حصہ لیا جن میں سے 55 نے ہاں کی آپشن کو اپنایا جبکہ 7 نے ناں کی آپشن کو اختیار کیا.اسی طرح انگریزی ویب سائٹ میں تمام کے تمام لوگوں نے ہاں میں جواب دیا
واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں چند دنوں سے غیر معولی ٹینشن جاری ہے بھارتی فوج نے کرفیو لگا رکھا ہے اور انٹر نیٹ سروس منقطع ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کئی رہنما بیانات بھی داغ چکے ہیں۔
بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتوں پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محموبہ مفتی سمیت حریت قیادت اور کشمیری عوام شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔