وفاق المدارس العربیہ نے طیارہ حادثہ کوالمناک حادثہ قرار دیدیا ,شہداء کے درجات کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نےطیارہ حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں,شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں,ملک بھر کی مساجد و مدارس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوں کا اہتمام تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق, مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے طیارہ حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں-انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں-دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی ہدایت پر ملک بھر کی مساجد و مدارس میں بھی طیارہ حادثے کے شہداء,متاثرین اور لواحقین کے لیے دعاوں کا سلسلہ جاری ہے

Comments are closed.